پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کاپارٹی رہنماؤں کو ہدایت، ن لیگ چھوڑنے والے اراکین پر تبصرے نہ کریں

لاہور ( بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور حکومتی عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کو چھوڑنے والے اراکین پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلی پنجاب نے اپنے جاری ایک بیان میں کہاکہ تمام پارٹی رہنما اور حکومتی عہدیداران پارٹیچھوڑنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کریں۔پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گااور اس ضمن میں مناسب لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ان کی واپسی کے راستے ابھی بند نہیں ہوئے،وزیراعلیٰ نے مزید زور دیا کہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے بیان بازی کو فوری طو رپر روک دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق بھارتی وزیر ششی تھرورکی اہلیہ کا قتل؛ پاکستانی صحافی مہرتارڑ کا نام بھی شامل تفتیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker