تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:حکو مت نے غریب عوام پر ٹیکسوں کا اتنا بوجھ ڈال دیا ہے کہ غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ،رانا اسلم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کالے دھن کو سفید بنا نے کے لئے (ن) لیگ نے جلدی جلدی قانون بنوا کر صدر سے پاس بھی کروالیا مو جودہ حکومت اپنے کا لے کرتوٹ چھپانے کے لئے روز کوئی نہ کوئی قانون میں ردو بدل کر کے صرف اپنے آپ کو بچانے کے لئے مصروف ئے جس کے لئے ’’عوام جائے بھاڑ میں‘‘عمل پیرا ہے ان ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں(ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں،سابق ضلعی ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت نے غریب عوام پر ٹیکسوں کا اتنا بوجھ ڈال دیا ہے کہ غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے حاجی رانا ممد اسلم خاں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستان میں ٹیکس لگانے کے کیا قوانین ہیں؟ اتنی آمدن نہیں ہوتی جتنے ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔ جس ملک میں گندے پانی پر بھی ٹیکس لگایا جاتا ہے، اس ملک میں عوام کو کیا سہولتیں دی گئی ہیں۔ حکومت پاکستان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو لیموں کی طرح نچوڑو اور پھر لیموں کا چھلکا بھی نچوڑ کر پھینک دو۔ اب کالا دھن سفید کرانے کے لئے بھی ٹیکسوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کھربوں روپیہ جو ٹیکسوں کے ذریعے خزاتے میں جاتا ہے وہ آخر کدھر چلا جاتا ہے۔ حکومت امریکی امداد بھی لیتی ہے، سعودی عرب سے بھی لمبی رقمیںآتی ہیں کم از کم ایک درجن ممالک بھی امدادیں مستقل بنیادوں پر فراہم کرتے ہیں۔ 70 سے زائد ممالک این جی اوز کے توسط سے ڈالرز بھیجتے ہیں پھر اللہ بھلا کرے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا جن سے اربوں ڈالر قرضے آتے ہیں۔ پھر بھی ہماری نکمی نااہل حریص حکومتوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمدخاں نے کہا کہ مو جودہ ناہل لیگ آجکل کالے دھن اور اوورسیز پاکستانیوں کے مال پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔ہر وقت عوام کو ٹیکسوں کے جال میں کیوں جکڑا ہوا ہے اور حکومت اس کے عوض عوام کو کیا سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ عوام کو تو صاف پانی، صاف ہوا، صاف ماحول اور صاف سڑکیں تک میسر نہیں۔ کھربوں روپے کے ٹیکسوں کا آڈٹ ہونا چاہئے کہ یہ کہاں جا کر خرچ ہو رہے ہیں۔ عوام کے مال پر کون ہاتھ صاف کر رہا ہے۔ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اب عوام کو ایک ایک پیسے کا حساب دینا چاہئے۔ عوام کو بھی تو پتہ چلے کہ ہمارے خون پسینے کی کمائی کون کھا رہا ہے؟ کیا حکومت کالے دھن کو سفید کرکے کھا جانا چاہتی ہے ۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما رانا ندیم اسلم خاں نے بھی اپنے خیالا ت کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker