پاکستانتازہ ترین

چودھری نثار کی پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کی تردید

اسلام آباد (بیوروچیف)چودھری نثار نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کی تردید کردی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں کسی کو چھوڑنا مردانگی نہیں ہے، مجھ سے وابستگی بدلنے کی امیدیں رکھنے والے کوئی اور راہ لیں۔ حالات مشکل اور راستہ کٹھن ہے لیکن گھبرانے کی بات نہیں۔چوہدری نثار کا مزید  کہنا تھا کہمسلم لیگ (ن) میں مشاورت ہو تو نقصان کا ازالہ ممکن ہے۔ہمارے اندر کوئی نہ کوئی مائنڈ سیٹ تباہی کے در پے ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آ رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار کی جلد تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اور خود عمران خان بھی چودھری نثار سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker