شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیسٹ کرکٹر اور آل روائونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کا ری ٹیسٹ انگلینڈ کی لیبارٹری سے 17 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کا باضابطہ اعلان پی سی بی اگلے ایک دو روز میں کردے گا۔پی سی بی نے اسسمنٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے جبکہ محمد حفیظ پر امید ہیں کہ وہ بولنگ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ آل رائونڈر محمد حفیظ کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کا سامنہ ہے، جس کی وجہ سے وہ بولنگ نہیں کراسکتے۔ ایکشن درست کرانے کے لئے محمد حفیظ کو اب آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے باضابطہ جانچ کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل کے نواحی علاقہ ماڑی انڈس میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں جو ہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں