تازہ ترینعلاقائی

قصور:ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری، نومنتخب عہدیداران سے ملک اعجازنے حلف لیا

قصور(پاک نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری، نومنتخب عہدیداران سے ملک اعجازاحمدخاں سنےئروائس چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے حلف لیا، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر زاہدنوازمروت نے عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ،چےئرمین میونسپل کمیٹی ضلع بھر سے صحافیوں ، معززین ،وکلا،سیاسی قیادت ، تاجران سمیت دیگراحباب کی بھرپور شرکت، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہیدصحافی ملک عبدالرزاق کے نام پر پولیس چوکی بنانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری صدر محمدشریف سوہڈل ضلع کونسل کے جناح ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزاہد نواز مروت، سنےئروائس چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک اعجاز احمدخاں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) وانفارمیشن افیسرچوہدری عبدالواحد،ڈی ایس پی صدرسرکل ناصر باجوہ ، چےئرمین قصورمیونسپل کمیٹی حاجی ایازاحمدخان، وائس چےئرمین چوہدری احمدلطیف،سابق معاون وزیراعلی پنجاب خادم حسین قصوری،پیپلزپارٹی کے رہنماء و امیدوار ایم این اے میڈم ناصرہ مےؤ،متعددچےئرمین یونین کونسل،سردارسرفراز ڈوگر، رانامرتضی خاں،ٹرانسپورٹرمیاں مشتاق احمد،لالہ صادق گجر،مہرفاروق عالم چےئرمین میڈیا ویلفےئرفاؤنڈیشن ،انجمن تاجران نیوسبزیمنڈی ،موبائل ایسوسی ایشن و دیگرنمائندہ شخصیات نے شرکت کی ،نومنتخب عہدیداران سے سنےئروائس چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک اعجاز احمدخان نے حلف لیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر زاہدنوازمروت نے الحاج شوکت نقشبندی چےئرمین سمیت تمام عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او قصور زاہدنواز مروت نے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمدقصوری کی درخواست /مطالبہ پر پتوکی سے شہیدجرنلسٹ ملک عبدالرزاق کے نام سے پولیس چوکی بنانے کا اعلان کیا ،اور کہا کہ صحافی برادری مثبت صحافت سے عوام کی خدمت کریں ، قصور پولیس آپکے ساتھ کھڑی ہے،سنےئروائس چےئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک اعجاز احمدخان نے صحافیوں کیلئے جرنلسٹ کالونی اور دیگرمسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمدخان کی جانب سے ہرممکن تعاون اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کروانے کا اعلان کیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچوہدری عبدالواحدنے نومنتخب عہدیدران کو ڈسٹرکٹ بھر سے ایک پلیٹ فارم پر یک جان ہونے اور بیلٹ پر الیکشن کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker