تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اولڈ ہڑپہ روڈ ساہیوال (جی ٹی ٹی آئی)میں "ٹریفک آگاہی پروگرام”

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال جناب ریاض احمد کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اولڈ ہڑپہ روڈ ساہیوال (جی ٹی ٹی آئی)میں "ٹریفک آگاہی پروگرام” کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں ٹریفک ایجوکیشن افسر ارشد رامے،پرنسپل جی ٹی ٹی آئی محمد افضل،طلبہ اوراساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محمد ارشد رامے نے طلبہ اوراساتذہ کرام کو ٹریفک قوانین بارے لیکچردیتے ہوئے کہاکہ ہمیں سفرکرتے وقت اپنے اوردوسروں کے حقوق کاخیال رکھنا چاہیے تیزرفتاری‘ون ویلنگ اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے پرہیز کیاجائے ۔روزانہ سینکڑوں شہری ٹریفک حادثات کا شکارہوکر اپنی جانوں اورقیمتی اعضاء سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں جس کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور کم عمری میں ڈرائیونگ ہے۔بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانوناََ جرم ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈی پی او ساہیوال جناب محمد عاطف اکرام کے احکامات پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں،ڈرائیونگ سکولز اوراڈہ جات پر ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک قوانین بارے لیکچردیئے جارہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل محمد افضل نے کہاکہ ٹریفک قوانین بارے آگاہی حاصل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ٹریفک پولیس کا یہ احسن اقدام ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker