تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو : واپڈا میں لائن مین نے کرپشن سے دن دُگنا رات چوگنی ترقی کرلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سب ڈویثرن واپڈا بھائی پھیرو میں عرصہ دراز سے تعینات رہنے والے لائن مین نے کرپشن سے دن دُگنا رات چوگنی ترقی کرلی،سی پی 90 کے تحت فری تبدیل کئے جانے والے میٹروں کے ریٹ مقرر،ڈیفالٹر جگہوں پر نیو کنکشن پاس کرنے کے ریٹ الگ سے مقرر ،جعلی چیکنگ ٹیم کا حصہ بن کر ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگانا من پسند مشغلہ ،شہریوں کا راشی لائن مین کیخلاف واویلا،حکام بالا سے فوری طور پر نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق۔واپڈا سب ڈویثرن بھائی پھیرو میں عرصہ دراز سے تعینات رہنے والے لائن مین اکرم مسیح کے کرپشن کی وجہ سے جہاں پر وارے نیارے ہوچکے ہیں وہیں پر موصوف نے اپنے افسروں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے محکمہ کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان پہنچانا بھی اپنا فرض سمجھ رکھا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوف ڈیفالٹر جگہوں پر نیو کنکشن پاس کرنے کے ریٹ الگ اور سی پی 90 کے تحت فری چینج کئے جانے والے میٹروں کے ریٹ الگ مقرر کرکے وصول کررہا ہے اور موصوف نے دیہاڑی لگاؤ مال کماؤ کی پالیسی کو ترقی دینے کی خاطر ایک خود ساختہ چیکنگ ٹیم بھی تشکیل دے رکھی ہے جو بھولے بھالے لوگوں کے میٹروں کی جعلی چیکنگ کرکے ڈرا دھمکا کر دیہاڑیاں لگاتی ہے اور ڈراوے میں نہ آنے والے لوگوں کو ذائد بل ڈالنے کی دھمکیاں دیکر اُن کا خون نچوڑتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا کی وساطت سے واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات رہنے راشی اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معطل کرکے انکوائری کیجائے ۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ حکومت بھٹو کے نام پر عوام کو لوٹنا بند کرے۔عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker