تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:موسم گرما شروع ہوتے ہی دونمبر و جعلی مشروبات کی بھرمار،

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔موسم گرما شروع ہوتے ہی دونمبر و جعلی مشروبات کی بھرمار،جعلی و دونمبر مشروب پینے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا،تحصیل و ضلعی انتظامیہ نے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چُپ سادھ لی،حکومت وقت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ،شہری حلقے۔
تفصیلات کے مطابق۔موسم گرما شروع ہوتے ہی بھائی پھیرو و گردونواح میں جعلی و دونمبر بوتلیں و دیگر مشروبات بنانے والی فیکٹریوں و کارخانوں نے جعلی بوتلوں و مشروبات کی تیار ی کے لیے دن رات ایک کرکے منڈی و دکانوں پر سپلائی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو سانس و پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کاٹھیکہ لیکر اسپتالوں میں پہنچانا شروع کردیا جبکہ اس سلسلہ میں مافیا کیخلاف کاروائی کرنے والے تحصیل و ضلعی ادارے نوٹوں تلے دب کر مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے دست شفقت رکھتے ہوئے ٹھنڈے کمروں میں خواب خرگوش کے مزے لینے لگے شہری حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں نہ صرف مافیا کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بلکہ مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے تحصیل و ضلعی انتظامیہ کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker