پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018ء سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کیے جائیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکم نامہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button