شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / متحدہ عرب امارات میں شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

ابوظہبی (ڈیسک نیوز) متحدہ عرب امارات حکومت نے 14 اپریل بروز ہفتہ کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جمعرات کو کیا گیا ،اس حوالے سے ایک آفیشل سرکولر فیڈرل لاء نمبر 11، 2008 کے تحت جاری کیا گیا جو ملک میں وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں میںعام تعطیلات کی آئینی توضیح ہے۔شب معراج رحمتوں کے نزول کی وہ رات ہے جب سرکار دوعالم محمد مصطفیٰ سفر معراج پر تشریف لے کر گئے اور آسمانوں میں اللہ پاک سے ملاقات کا شرف حاصل کیا جہاں پانچ وقت کی نماز کا تحفہ بھی عطا کیا گیا، اسکے بعد آپ ﷺکو معجزانہ طور پر قبلہ اول مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) بھی لے جایا گیا جہاں آپﷺ نے تمام انبیا (ع) کی با جماعت نماز کی امامت کروائی۔

یہ بھی پڑھیں  کمیشن بنا تو پاناما لیکس کی خودکشی ہوگی، طاہرالقادری