پاکستانتازہ ترین

آرٹیکل 62ایف ون کے تحت نا اہلی،سپریم کورٹ کے بنچ میں موجود پانچوں ججز کامتفقہ فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ میں آج آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کے تحت نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق رکن پارلیمنٹ کیلئے صادق اور امین ہونا ضروری ہے جو رکن پارلیمنٹ صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نا اہل قرار دیتا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعدنا اہلی کی مدت کا تعین ہو چکا ہے آئین کے آرٹیکل 62ایف ون میںپہلے صرف نا اہلی واضح کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کے تحت نا اہلی کی مدت کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ کے بنچ میں موجود پانچوں ججز نے متفقہ فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عظمت سعید نے اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خاوند کے منفی رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker