شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: شہر کے مین بازار کا ٹرانسفارمر نے بار بار جلنے کے ریکارڈ توڑ دیے

بھائی پھیرو: شہر کے مین بازار کا ٹرانسفارمر نے بار بار جلنے کے ریکارڈ توڑ دیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو شہر کے مین بازار کا ٹرانسفارمر نے بار بار جلنے کے ریکارڈ توڑ دیے ۔بجلی بند رہنے سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ۔شکایت لیکر جانے والے شریف شہریوں کو واپڈا اہلکاروں کی دھمکیاں اور ون ونڈو میں درخواستیں جمع کرنے سے انکار۔تاجروں کی طرف سے واپڈا دفاتر کے گھیراو کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر کے مین بازار کا ٹرانسفارمر روز روز جل جاتا ہے اور بجلی بند ہونے سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے ۔انجمن تاجراں کے ملک محمد عثمان اور دیگر تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مین بازار کے ٹراسفارمر کو واپڈا اہلکاروں نے سونے کا انڈہ دینے والی مرغی بنا لیا ہے۔جب بھی ٹراسفارمر جلتا ہے لوگ ٹرانسفارمربنوانے کیلیے ہزاروں روپے رشوت جمع کرکے واپڈا اہلکاروں کو دیتے ہیں ۔واپڈا والے ٹرانسفارمر مرمت کرواکے لگاتے ہیں مگر چند گھنٹوں بعد ہی یہ ٹرانسفارمر دھماکہ سے پھٹ جاتا ہے اور بجلی بند ہوجاتی ہے ۔واپڈا اہلکار اتنے خود سر ہو چکے ہیں کہ شکایت لیکر جانے والوں کے ساتھ بھی بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور فریاد لیکر جانے والوں کو دھمکیاں دیکر درخواستیں جمع کرنے سے انکار کر دیا جا تا ہے۔گزشتہ روز صغر ٹاوٗن کے رہائشی محمد افضل اپنی ایک درخواست اپنے واپڈا کنکش کے متعلق لے کر کسٹمر سروسز سنٹر لیسکو ڈویثرن جمبرگئے تو ون ونڈو پر تعینات اقبال نامی اہلکار نے نہ صرف درخواست لینے سے انکار کر دیا بلکہ شہریوں کو غلیظ گالیاں دیں،دھمکیاں دیں اور درخواست لینے سے انکار کر دیا۔ عوامی سماجی رہنماؤں ملک ریاست،محمد افضل اور دیگر درجنوں افراد نے نے واپڈا کی بے حسی اور بد تمیزی پر احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کے نااہل ملازمین کے بارے تحقیقات کی جائے،خراب ٹرانسفارمر جلد جلد ٹھیک کیے جائیں اور نا اہل ملازمین کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔شہریوں نے دھمکی دی کہ اگر واپڈا کے رزوت خور اور بد تمیز اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ واپڈا دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  سندھ میں گورنر راج لگے گا اور نہ ہی وزیراعلیٰ تبدیل ہوگا، آصف علی زرداری