شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / شام میں امریکی فوجی ایکشن جاری ہے، شام میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے،ٹرمپ

شام میں امریکی فوجی ایکشن جاری ہے، شام میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے،ٹرمپ

نیوریارک(ڈیسک نیوز)برطانیہ کی وزارت دفاع, حمص سے 15کلومیٹر دور فوجی تنصیبات پر میزائل داغے گئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوجی ایکشن جاری ہے، شام میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے،حملہ برطانیہ اور فرانس کےساتھ مل کر کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ شام کا کیمیائی حملہ کرنا اس کی بنیاد بنا، شام پر حملوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔صدر ٹرمپ نے ایران اور روس کو شام سے تعلقات پر انتباہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملوں پرشامی حکومت اوراس کے روسی اور ایرانی اتحادیوں کا احتساب کریں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ بشارا الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق ابتدائی طور پر امریکا کو برطانیہ اور فرانس کی حمایت اور تعاون حاصل ہے۔امریکا کے ٹاما ہاک کروز میزائل، برطانیہ کے اسٹروم شیڈو میزائل سے شام کی فوجی تنصیبات، سائنسی تحقیقی ادارے اور کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی میرین کور کے جنرل ڈینفورڈ نے واضح کیا کہ حملوں میں جیٹ طیاروں نے حصہ لیا، روس کو ان حملوں اور اہداف کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔برطانیہ کی وزارت دفاع نے بھی شام پر حملوں میں جیٹ طیاروں کے استعمال کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ حمص سے 15کلومیٹر دور فوجی تنصیبات پر میزائل داغے گئے۔شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، حملوں کے خلاف میزائل دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کےدفاعی نظام نے 13کروز میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملوں کا نشانہ بننےوالےفوجی اڈےاورایئرپورٹس پہلے ہی خالی کرالیے گئے تھے۔شام کی فوج کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے ابھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کے شام پر حملے ختم ہو گئے تو انہیں محدود سمجھا جائے گا۔شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر عہدے دار نے اس حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس کارروائی سے عالمی برادری کی شام سے متعلق خواہش کو ٹھیس پہنچی،امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔شامی سرکاری ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی اتحادیوں نے حمس میں اسلحے کے ڈپوؤں پر حملہ کیا،حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، جس سے دہشت گردوں کے چنگل سے نکلنے میں کامیابی حا صل نہیں ہو گی

یہ بھی پڑھیں  پسند کی شادی کی انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، آصف