شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔ٹریفک پولیس نے ہیڈبلوکی روڈ پر ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کی بجائےناکہ لگا لیا

بھائی پھیرو۔ٹریفک پولیس نے ہیڈبلوکی روڈ پر ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کی بجائےناکہ لگا لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سرکل ٹریفک پولیس نے بھائی پھیرومیں ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کی بجائے اپنی گاڑی کا پہیہ چلانے کے لیے ہیڈبلوکی روڈ پر ناکہ لگا لیا،ہر آنے جانے والی گاڑی سے چالان کے بہانے 100 سے لیکر500 روپے وصول کئے جانے لگے،شہر میں ہمہ وقت ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہری و ٹرانسپورٹر شدید پریشانی میں مبتلا،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ،شہری و ٹرانسپورٹرحلقے۔
تفصیلات کے مطابق۔سرکل ٹریفک پولیس نے سٹی بھائی پھیرو میں ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کی بجائے اپنی گاڑی کا پہیہ چلانے کے لیے ہیڈبلوکی روڈ ودیگر جگہوں پر ناکہ لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑی سے چالان کے بہانے 100 سے لیکر500 روپے وصول کرنا فرض سمجھ لیا جبکہ شہر کی ملتا ن روڈ ہمہ وقت ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہری و ٹرانسپورٹر شدید پریشانی میں مبتلاہیں مگر موصوف اپنے ماتحت اہلکاروں سمیت مال پانی اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں شہری و ٹرانسپورٹر حلقوں نے ڈی پی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکل ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ناکوں کی بجائے شہر میں ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھیں تاکہ شہری و ٹرانسپورٹروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کے گھرپرچھاپہ؛ بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار