پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کا اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف)چیف جسٹس پاکستان نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تک اپنی تنخواہ نہ لینےکااعلان کردیا ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ملازمین کو تنخواہیں نہملنے تک اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ جب تک ملک بھر کے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں میرے اکاؤنٹ میں چیک نہیں آنا چاہیے۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایڈیشنل رجسٹرار صاحب یہ حکم ہے، میرے اکاؤنٹ میں چیک ڈیپازٹ نہیں کرانا۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے دیکھوں گا تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہوگئی ہے پھر اپنے اسٹاف کو کہوں گا کہ چیک میرے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرا دیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ہائی کورٹ کا حکم مقامی صحافی کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹر کی اپیل مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker