شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:تیز رفتارموٹر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان ہلاک

بھائی پھیرو:تیز رفتارموٹر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔تیز رفتار موٹر ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پینتس سالہ نوجوان ہلاک ۔ نا معلوم ڈرائیور ویگن موقع سے لے کر فرار ۔ اچانک موت سے گھر میں کہرام تفصیلات کے مطابق گذشتہ محلہ اسلام پورہ بھائی پھیرو کا رہائشی طاہر علی ولد صوفی حاکم علی اپنی نئی بغیر نمبری موٹر سائیکل پر سوار ہو کر محنت مزدوری کرنے والا نشاط مل کی طرف جا رہا تھا کہ جب وہ پل پرناواں کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ویگن ڈرائیور نے لا پرواہی سے اسے ٹکر مار دی جس سے طاہر علی شدید زخمی ہو کر گر پڑا ۔ نا معلومویگن ڈرائیور ویگن لے کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ طاہر علی کو شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی جا ن بچانے کی سر توڑ کوشش کی مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا اور ہلاک ہو گیا اسکی لاش جب گھر واپس آئی تو گھر اور پورے محلے میں کہرام مچ گیا، مرحوم موبائل رئٹیلر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق شاہین کا بھائی تھا سوگ میں موبائل کی کئی دکانیں تاجروں نے بند کر دیں ۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اسکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

error: Content is Protected!!