شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / محمد عامر کو برطانوی ویزا جاری

محمد عامر کو برطانوی ویزا جاری

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی ویزا جاری کردیا گیاہے جس کے بعد وہ کل روانہ ہوں گے۔فاسٹ بولر محمد عامر ویزا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ نہیں جاسکے تھے تاہم اب ان کا ویزا جاری ہوچکا ہے جس کے بعد وہ کل لاہور سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے۔محمد عامر کنٹربری میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے جہاں کھلاڑی پہلے سے موجود ہیں۔ قومی ٹیم آج گوروں کے دیس میں پہلے پریکٹس سیشن کا آغاز کریگی۔پاکستان کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ 11 مئی کو کھیلے گی جب کہ انگلینڈ کے خلاف بھی2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔

error: Content is Protected!!