شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / شام کو جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، وزیرخارجہ روس

شام کو جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، وزیرخارجہ روس

ماسکو(ڈیسک نیوز)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہاہے کہ شام کو ایس 300 طرز کے جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسحوالے سے کسی بھی معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ امریکا، فرانس اور برطانیہ کے میزائل حملوں کے بعد روس نے کہا تھا کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم کر سکتا ہے۔ ایک روسی سفارت کار کے مطابق اسرائیل نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل اورگردنواح میں2800 سو ایکڑسرکاری اراضی کی نیلامی یکم فروری کو ہوگی