شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / داودخیل:ماڑی انڈس سے لاپتہ ہونے والا بچہ محمد حمزہ بازیاب

داودخیل:ماڑی انڈس سے لاپتہ ہونے والا بچہ محمد حمزہ بازیاب

داؤدخیل(ضیانیازی سے )داودخیل کے علاقہ ماڑی انڈس سے لاپتہ ہونے والا بچہ محمد حمزہ۔ ڈی پی او میانوالی کا 24 گھنٹوں میں بچہ برآمد کرنے کا حکم۔ داودخیل پولیس نے 9 گھنٹوں میں بچہ برآمد کرکے وارثان کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق ماڑی انڈس کے رہائشی جاوید ولد حیات قوم اعوان سکنہ ماڑی انڈس کا بیٹا محمد حمزہ عمر 13 سال جوکہ صبح 7:30 بجے گھر سے سکول (گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ماڑی شہر) کے لیے نکلا لیکن سکول نہیں پہنچا۔ 7:40 پر سکول سے باپ کو فون آیا کہ آپ کا بچہ آج سکول نہیں آیا پہلے بچے کے ورثا نے خود تلاش کیا جب بچہ نہ ملا تو مقامی پولیس تھانہ داود خیل کو اطلاع دی۔ جس پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے بچے کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی موسی خیل چوہدری محمد شبیر گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داودخیل محمد نوید اکرم، اے ایس آئی حمید اللہ، اے ایس آئی عزیز احمد پر مشتمل ٹیم بنائی اور بچے کو 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تھانہ داودخیل میں مقدمہ درج کر کے بچہ کی تلاش شروع کر دی گئی اور اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے گئے. اور 4:00 بجے کامیابی ماڑی انڈس پہاڑوں سے ملی جہاں پر بچہ گھوم پھر رہا تھا اور پولیس تھانہ داودخیل نے تصویر اور سکول یونیفارم کے ذریعے بچے کی شناخت کر کے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور فوری طور پر بچے کے وارثان کو اس کے برآمد ہونے کی اطلاع دی۔ بچے کو اس کے والد جاوید کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کے والد جاوید نے بچے کو برآمد کرنے پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر، ڈی ایس پی موسی خیل چوہدری شبیر گجر، ایس ایچ او داود خیل نوید اکرم، اے ایس آئی حمید اللہ اور داودخیل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے 9 گھنٹے میں لاپتہ بچہ برآمد کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

error: Content is Protected!!