تازہ ترینعلاقائی

لاہور:بزدل دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا:امتیاز علی شاکر

لاہور (پریس ریلیز)صحافی وکالم نگار،مرکزی نائب صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اورسینئرنائب صدر پریس کلب کاہنہ امتیازعلی شاکرنے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے تازہ واقعات جس میں سکیورٹی فورسزکے دس سے زائد جوان شہید ہو گئے تھے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔بزدل دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔پاکستان کے مخالفین طویل عرصہ سے صف بندی کر چکے ہیں۔ ایک بار پھر ملک کے امن کو تباہ و برباد کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔حکومتی ارکان اپنے سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہوسکتاہے۔بھارت ،امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں بننے والے سی پیک منصوبے کو ناکام بناناچاہتاہے۔حکومت دہشتگردی میں ملوث اندرونی اوربیرونی عناصرکوفوری طورپرمنظرعام پرلائے اورتمام ترشواہد کے ساتھ عالمی عدالت میں مقدمہ پیش کرکے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بزدل دشمن بھارت کامکروچہرہ بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کیلئے بھی دعاکی

یہ بھی پڑھیں  حقوقِ نسواں اور پانچ عورتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker