تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مضرصحت چیزیں کھانے سے سینکڑوں بچے ہیپا ٹائٹس ،پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی ناقص مضر صحت اور زائد المیعاد شدہ بچوں کے کھانے والی چیزیں برآمد کر کے ملزم کو سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ۔مضر صحت چیزیں کھانے سے سینکڑوں بچے ہیپا ٹائٹس ،پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندہ درگور ہو گئے ۔ عوامی سماجی حلقوں کا فوڈ ٹیم کو زبردست خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر عامر نواز اور اسکی ٹیم نے گذشتہ روز بھائی پھیرو کی پھول مارکیٹ میں چھاپہ مارکر لاکھوں روپے کی مضر صحت ناقص اور زائد المیعادچپس ، سلانٹیاں ،چورن،نمکو،پاپڑ، ٹافیاں اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لیں اور ملزم عبد الرشید کو پکڑ کر سٹی پولیس کے حوالے کر دیا یہ امر قابل ذکرہے کہ بھائی پھیرو شہر اورگر دو نواح میں کافی عرصہ سے یہ مضر صحت اشیاء سر عام فروخت ہو رہی تھی اور انکو کھانے سے بچے طرح طرح کی بیماریوں ،ہیپا ٹائٹس ،یرقان ، پیچش وغیرہ میں مبتلا ہو کر زندہ درگور بن چکے تھے ایک شہری تنویر بابو کی آٹھ سالہ بیٹی میرب چورن کھا کر ہیپا ٹائٹس میں مبتلا ہوکر چار پائی پڑ چکی ہے ۔دیگر بھی سینکڑوں بچے بیماری ہو چکے ہیں شہریوں نے کئی بار مقامی پولیس کو اس بارے اطلاع دی مگر رشوت خورپولیس نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جس پر گذشتہ روزتنویر بابو نے فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کیا تو فوڈ ٹیم نے چھاپہ مارکرلاکھوں روپے کی مضرصحت اشیاء برآمد کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیں ،عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کوسخت ترین سزادی جائے اور بیمار بچوں کاعلاج سرکاری ہسپتالوں میں مفت کرایا جائے

یہ بھی پڑھیں  سانحہ پشاور؛ حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker