تازہ ترینعلاقائی

تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے سامنے دو طلباء گروہوں میں تصادم

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے سامنے دو طلباء گروہوں میں تصادم ۔پولیس کے خلاف نعرہ بازی ،روڈ بلاک کر کے کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ ۔ کوریج سے روکنے پر صحافیوں کی سٹی پولیس کے رویے کی مذمت ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دو طلبا گروہوں میں تصادم ہو گیا جس میں دونوں گروپوں نے تھانہ سٹی کے سامنے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اطلاع کے باوجود جب تھانہ سٹی پولیس نے غنڈہ عناصر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا تو ایک طلبا گروہ نے تھانہ سٹی کے بالکل سامنے روڈ بلاک کر دی اور وہاں سے گزرنے والی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اورپولیس کے خلاف نعرہ بازی کی کافی دیر بعد پولیس موقع پر پہنچے اور طلباء سے مذاکرات کر کے سڑک پر ٹریفک کھلوا دی اس واقعے کی کوریج کے لئے موقع پر پہنچنے والے صحافیوں کو پولیس نے کوریج سے روک دیا تو صحافیوں نے اسکی شکایت ایس ایچ او تھانہ سٹی سے کی جس پر ایس ایچ او سٹی نے صحافیوں کی ایک نہ سنی تو صحافیوں نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا شہر بھر کی صحافتی تنظیموں نے تھانہ سٹی پولیس کے رویے کی شدید مذمت کی ہے

یہ بھی پڑھیں  تحریک طالبان نےپانچ رکنی ٹیم کا اعلان،عمران خان،مولانا سمیع الحق شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker