
جمبر(نامہ نگار) پنجاب بھر کی طرح جمبر میں بھی میڈیکل سٹورز کی ہڑتال جاری۔ مریض ادویات لینے کوترس گئے۔ جمبر میں صرف بنیادی مرکز صحت میں ایک لیڈی ڈاکٹر ہے جو دوپہر دو بجے تک اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے۔ جس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ بہت سے مریضوں کو وہ اپنے کلینک کا ٹائم دے دیتی ہے۔ اس کے علاوہ جمبر میں عطائی ڈاکٹرز کی کافی تعداد ہے مگر اس وقت سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عطائی ڈاکٹرز نے بھی اپنے کلینک بند کیے ہوئے ہیں۔ مریض در در کی ٹھوکرکھا رہے ہیں اور ڈاکٹروں اور حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ پاک نیوز کے مطابق جمبر کے پڑھے لکھے طبقے نے کہا ہے کہ اب جب میڈیکل سٹورز کی ہڑتال ختم ہوجائے گی توپھر وہ جمبر عطائی ڈاکٹرز کے کلینک کھولنے پر اپنی آواز بلند کریں گے۔ عطائی اور ان پڑھ ڈاکٹرز کے خلاف بھرپور اقدام اٹھائیں گے۔