پاکستانتازہ ترین

غلام احمد بلور کا پشاور کے حلقہ این اے ون سے ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

پشاور(نامہ نگار)ghulam bilourعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے پشاور کے حلقے این اے ون سے ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اے این پی خیبر پختونخوا کے ترجمان ملک غلام مصطفٰی نے بتایا کہ سابق وزیر ریلوے نے پارٹی کی ضلعی اور مرکزی قیادت کی درخواست پر ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این اے ون میں ضمنی انتخابات کے لئےغلام احمد بلور کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں غلام احمد بلور اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ہار گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!