تازہ ترینعلاقائی

کاہنہ وگردونواح میں12سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ،کاروبارزندگی مفلوج

کاہنہ(امتیازعلی شاکرسے)کاہنہ وگردونواح میں12سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ،کاروبازندگی بری طرح مفلوج۔ بجلی کی اعلانیہ ،غیراعلانیہ طویل وقتی لوڈشیڈنگ جاری۔ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرنے والے بتائیں کہ پانچ سال گزرنے کے باوجود12سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاذمہ دارکون ہے؟عوامی حلقے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے انتخابی حلقے کے علاقہ کاہنہ وگردنواح کے علاقوں میںگذشتہ ہفتے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ دیکھنے آیا۔بجلی کی طویل بندش کے باعث گھروں سے پانی غائب،پنکھے اورروشنیاں مکمل طورپربندہونے کی وجہ سے یہاں کاروبارزندگی بری طرح مفلوج ہوچکاہے۔علاقہ میکن ،صدیق اکبر،رضوان اشرف،اکبربھٹی،اعجازاحمد،اشفاق سلطانی،فریحاجبیں،نیلم شاہ،کوثرچوہدری،تنزیلہ جواد،پروین بیگم اوردیگرنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے وعدوں پرووٹ حاصل کئے جوپانچ سال دوراقتدارمکمل ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مکمل طورپرناکام چکے ہیں۔اہل علاقہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے منصوبوں میں کرپشن کیخلاف اورلوڈشیڈنگ پرازخودنوٹس لے کرعوام کے بنیادی حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button