تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ رینکنگ جاری،پاکستانی کی پہلی پوزیشن

اسلام آباد (نمائندہ سپبورٹس) آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم شاندار کارکردگی کی بدولت سر فہرست، جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ رینکنگ جاری، ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلین ٹیم 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔123 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم تیسری، نیوزی لینڈ ٹیم 116 پوائنٹس کی بدولت چوتھی اور انگلینڈ کی ٹیم اضافی پوائٹس ملنے کی وجہ سے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزکے 114 پوائنٹس ہیں تاہم اعشاریہ پوائنٹس کے فرق سے جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹی اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ رینکنگ میں افغانستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب میں شیعہ عالم کو سزائے موت پرشیعہ ممالک میں احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker