بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت میں موسلا دھار بارش اور مٹی کا طوفان، 92 افراد جاں بحق

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارتی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش میں گردوبار کے طوفان اور تیز بارشوں سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر آگرہ اور راجستھان کے تین اضلاع الور، بھرت پور اور دھول پور میں طوفانی بارشوں اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔طوفان سے اترپردیش میں 46 اور راجستھان میں 33 افراد جبکہ دیگر علاقوں میں 11 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ درخت اور ہورڈنگز گرنے، کچے مکانات منہدم ہونے اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 92 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔طوفانی بارش کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے میں ابھی 6 ہفتے باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیلی جارحیت کیخلاف برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی احتجاجاً مستعفی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker