شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ہم انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہوں گے۔نوازشریف

ہم انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہوں گے۔نوازشریف

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہوں گے۔ ہمیں مخالفین کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس ملک میں ہمیں کوئی 2 سال سے زیادہ رہنے نہیں دیتا مگر مجھے امید کی کرن نظر آرہی ہے اور گناہ انسان سے سر زدہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پگڑیاں اچھالنے، دھرنوں اور سازشوں کے علاوہ کیا کیا ہے؟ عمران خان صاحب آپ نے خیبرپختونخواہ میں کیا ہی کچھ نہیں؟نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، ان کا اپنا ریکارڈ ہی درست نہیں۔ انشاءاللہ ہم خیبرپختونخواہ میں بھی کامیاب ہوں گے۔ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ایک ایسی تبدیلی لے آئے ہیں جو غیر فطری ہے۔ ایک ایسے شخص کو چیئرمین سینیٹ بنا دیا ہے جس کو اس کا ہمسایہ نہیں جانتا۔ اربوں روپے استعمال ہوئے، کسی کو سینیٹر بنایا گیا تو کسی کو ووٹ دلوایا گیا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان بڑے اصول لے کر نکلے تھے کہ نیا پاکستان بنائیں گے لیکن آصف زرداری اور عمران خان نے ایک ہی جلسے سے خطاب کیا۔ قوم اب عمران خان اور آصف زرداری کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ ہم نے کہا اپنا گھرٹھیک کرو تو اگلے دن ڈان لیکس بنادی۔

یہ بھی پڑھیں  نامورکالمسٹ ملک ساجداعوان کی عبدالرزاق شاد کو ممبرزکوۃکمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد