تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی ۔رانا اقبال، رانا حیات

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ حمید ٹیکسٹائل مل کاکروڑوں روپے کا قرضہ معاف کروانے والوں کو جیل بھجوا کر دم لیں گے چئیرمین ضلع قصور رانا سکندر حیات خاں۔ پانچ سال بعد گہری نیند سے بیدار ہونے والے امیدوار کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ممبر قومی اسمبلی رانا حیات خاں۔مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی ۔سپیکر پنجاب رانا اقبال خاں ۔نکئی گروپ کا حمایتی معروف خاندان نکئی گروپ کو چھوڑ کر رانا حیات خاندان میں شامل۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار نکئی خاندان کے حمایتی معروف خاندان چوہدری صبح صادق کے ڈیرے پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مسلم لیگ ن نے پورے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں اس لئے مسلم لیگ ن کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان نے کہا میرا مد مقابل امیدوار پانچ سال سردار طالب حسن نکئی گہری نیند سونے کے بعد جاگ کر ووٹ مانگنے کے لئے آ گیا ہے امید ہے کہ عوام سوتے رہنے والے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے میں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیے ہیں اور سردار طالب کے گھر کو جانے والی سڑک بھی میں نے بنا ڈالی ہے۔چئیرمین ضلع قصور رانا سکندر حیات خاں نے کہا حمید ٹیکسٹائل کے کروڑوں روپے کا قرضہ معاف کروانے والوں کو جیل بھجوا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button