تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پر خوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔اداکارہ کی شادی کی رسومات سکھ روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker