تازہ ترینکھیل

ویمنز ٹی 20، پاکستان کی انگلینڈ کو شکست ، سیریز ایک ایک سے برابر

woman cricketلوگبرو(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز برابر کردی ہے۔انگلینڈ اورپاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔لوگبرو میں ہی کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئینٹی میچ میں گرین شرٹس نے گزشتہ میچ میں شکست کا بدلہ لیتے ہوئے مخالف ٹیم کو ایک رن سے ہرا دیا۔دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، نین عابدی نے 45 رنز، کپتان ثناء میر نے 31 رنز اسکور کیے۔ جوابی بیٹن گ میں انگلش ٹیم 115 تک محدود رہی،ایک وقت میں میزبان ٹیم کو آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے  اور دو وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی گیند پر انگلینڈ کی وکٹ گری جس کے بعد چوتھی گیند پر چھکا لگا کر ایرن برینڈل نے فتح کی امید جگادی، آخری گیند پر 3 رنز کی ضرورت تھی مگر ایرن دوسرا رن بناتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئیں ،یوں پاکستان نے دوسرا میچ  ایک رن سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

یہ بھی پڑھیں  دوسراون ڈے، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker