تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سٹی پولیس نے چھاپہ مار کربین الاضلاعی خطرناک ڈکیٹ گینگ گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیروسٹی پولیس نے چھاپہ مار کر روڈ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک ؛ کامی ڈکیٹ گینگ؛ گرفتار کر کے چار موٹر سائکلیں اور اسلحہ کی بھاری تعداد بر آمدکر لی ۔تفصیلات کے مطابق’’ رانا کامی ڈکیٹ گینگ‘‘نے کافی عرصہ سے سڑکوں پہ راہ گیروں سے موٹر سائکلیں اور قیمتی سامان چھیننا اپنا وطیرہ بنا رکھا تھا یہ گینگ بھائی پھیرو کے علاقے میں آدھمکتا اور ہیڈ بلوکی روڈ ، ملتان روڈ ،اور بھائی پھیرو بائی پاس پر ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر راہ گیروں سے موٹر سائیکل سوار لوگوں سے گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائکلیں اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو جاتا۔ روڈ ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی پتوکی علی اخترکی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عبدالجبار پر مشتمل ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی ۔ جنہوں نے دن رات محنت کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا اور گذشتہ روز مخبری پر دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر ایک ویران حویلی پر چھاپہ مار کر وہاں پر چھپے ہوئے کامی ڈکیٹ گینگ کے رانا کامران عرف کامی،رانا محمد اقبال۔اور رانا وقاص کو ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل اور گولہ بارود کی بھاری تعداد اوردو موٹر سائیکلیں،دو موٹر سائکل رکشہ ،دس ہزار نقدی اور قیمتی سامان برآمد کر لیا ۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یمزید تفتیش کے بعد اس گینگ سے مزید انکشافات کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button