شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ بارش تھمنے کے بعد آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ بارش تھمنے کے بعد آج سے شروع ہوگا

آئرلینڈ:(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان ہوانے والے تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نزر ہونے کے بعد میچ آج سے شروع ہوگا۔جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ چار روز پر مشتمل ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹیس ملنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  چین میں شدید برفباری ،نطام زندگی متاثر