شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولننگ آج ہو رہی ہے

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولننگ آج ہو رہی ہے

عراق:(ڈیسک نیوز) عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے۔عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوئی جو رات آٹھ بجے تک جاری رہےگی۔  پولنگ کے دوران ائیر پورٹ بند ہونگے جبکہ سرحدوں میں چوبیس گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے تین سو نتیس کونسل ارکان کے لیے عراقی عوام آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔ جس کے بعد کونسل ارکان ملک کے نئے وزیر اعظم اور صدر کا انتخاب کریں گے۔عراق کے اٹھارہ صوبوں میں آج عوام اپنے نمائندے منتخب کرے گی۔ انتخابات میں چھ ہزار نو سو نوت امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔عراقی حکام نے پولنگ سے قبل تمام ایئر پورٹس اور دیگر ادارے بند کر دیئے ہیں جبکہ سرحدوں پر کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: بیماری سے تنگ نوجوان کی گلہ پھندا ڈال کر خودکشی