شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کو واپس بھجوانے کی تیاریاں

نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارتکار کو واپس بھجوانے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف) نشے کی حالت میں گاڑی سے نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کو واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے وزارت خارجہ کا اجازت نامہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو جلد امریکہ بھیجنے کا امکان ہے، امریکی ملٹری اتاشی کوامریکی طیارے سی 130 سے براستہ قطر بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرنل جوزف نے اسلام آبا میں گاڑی سے موٹر سائکل پر سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان کے باپ نے انصاف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

error: Content is Protected!!