شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی سفارتکار کرنل جوزف امریکا روانہ

پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی سفارتکار کرنل جوزف امریکا روانہ

اسلام آباد (پاک نیوز) پاکستانی شہری کو کچل کر ہلاک کرنے والا امریکی کرنل جوزف پاکستان سے امریکا روانہ ہو گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان شہری کو کچل کر ہلاک کرنے کے مرتکب امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو دفتر خارجہ کی جانب سے سفارتی استثنیٰ دے دیا گیا جس کے بعد وہ نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوگئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن 1961 کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے حادثے کے بعد پاکستانی حکام نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ کرنل جوزف کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کیا جائے تاہم امریکا نے سفارتی استثنیٰ کو ختم نہیں کیا جس پر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنل جوزف امریکا روانہ ہوگئے۔سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرنل جوزف کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نےانتخابی نشانات کیلئے 15 مارچ تک درخواستیں مانگ لی