
اسلام آباد(پاک نیوز )سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلامیہ غلط فہمی پر مبنی، بڑا خوفناک اور تکلیف دہ ہے، قومی کمیشن بننا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے،یہ پتہ لگایا جانا چاہیے کہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی ،کوئی ملک آج ہمارے ساتھ کھڑا نہیں دنیا میں ہم تنہا رہ گئے ہیں، بات ذات کی نہیں پورے ملک کی ہے کہ ملک کس سمت میں چلا گیا ہے۔