شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیلئے غداری کی باتیں ہو رہی ہیں، وزیراعظم پاکستان

جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیلئے غداری کی باتیں ہو رہی ہیں، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد( پاک نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کیلئے اچھالا،ہمیں اس کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے تھا،اگرمعاملے کا ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا گیا تو ملکی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کیلئے اچھالا، ہمیں اس کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے،معاملے کا ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا تو ملکی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ غلط باتیں اور بدتمیزی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیئے، جس نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا اس کیلئے غداری کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر خبرپڑھی ہوتی تو اپوزیشن والے ایسی باتیں نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا پرویز مشرف اور پاشا نے بھی اس پر باتیں کی ہیں، عمران خان، پرویز مشرف، درانی اور رحمٰن ملک نے بھی اس ایشو پر بات کی ہے۔ انٹرویو میں جس طرح کہا گیا اور جس طرح لکھا گیا وہاں سے ایشو پیدا ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی کہتا ہے کمیشن بنائیں اور کوئی غداری کا کہتا ہے، کمیشن ملک کے مفاد میں ہے تو ضرور بنایا جائے، معاملے پر کمیشن بنانا ہے تو بنالیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال مس رپورٹنگ سے شروع ہوئی اب اسے ختم ہوناچاہیئے، معاملے کی وضاحت دے دی ہے اس ایشو کو اب ختم ہونا چاہیئے، پارٹی لیڈر ایسی باتیں کریں جو حقائق پر مبنی ہوں۔گزشتہ روز وزیراعظم ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے ان الفاظ کی مذمت کی ہے جو غلط پیش کیے گئے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دی، ہمیں بھارتی پروپگینڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ نوازشریف کے ایک لمبے انٹرویو میں سے نان اسٹیٹ ایکٹرز کے حوالے سے تین لائنوں کو اچھالا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں۔ سول ملٹری تعلقات وہیں کھڑے ہیں جہاں جمعہ کو کھڑے تھے۔ تناؤ پیدا ہوتے رہتے ہیں، حقائق سامنے آتے ہیں تو تناؤ ختم ہوجاتے ہیں۔ مجھے کوئی کھینچ رہا ہے اور نہ کسی کو کھینچنے کی اجازت ہے۔ وضاحتی بیان دینے کا فیصلہ میرا اپنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ نوازشریف کو تین دفعہ ووٹ دیا اور آگے بھی دوں گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ خلائی ہو یا زمینی مخلوق، ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آج تک کوئی قفس ٹوٹا نہیں فریاد سے