
لاہور(نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے ماتحت چلنے والا پروگرام ای وی ایس سے وابستہ سکول مالکان کو دو ماہ سے پے منٹ نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق پیف نے وعدہ کیا تھا کہ دو ماہ کی پے منٹ اکٹھی دے دی جائے گی مگر ابھی تک ای وی ایس والوں کو پے منٹ نہیں دی گئی۔ ایم ڈی صاحب اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مالکان نے بار بار رابطہ کیا تو ہر بار اگلے ہفتے کا دلاسہ دیتے رہے۔ اس دوران حکومت پنجاب نے چھٹیاں بھی کردی اور رمضان بھی آگیا مگر ای وی ایس سکول مالکان نے ٹیچرز کو تنخواہیں دیے بغیر سکول بند کردیے اور ٹیچرز کا کہا کہ جب پے منٹ آئی تو آپ کو انفارم کردیا جائے گا۔ سکول مالکان اور ٹیچرز نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیف کی روٹین درست کی جائے اور سب سرکاری محکموں کی طرح پیف پارٹنرز کو پانچ تاریخ تک پے منٹ دی جائے تاکہ وہ لوگ اپنے ٹیچرز کو بروقت تنخواہیں دے سکیں۔