
مظفرآباد(پاک نیوز) نئے مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس کے لئے آزاد جموں وکشمیر کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ ڈاکٹر نجیب نقی قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کریںگے ۔بجٹ کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے کل بجٹ کا حجم ایک کھرب آٹھ ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے ، جس میں غیر ترقیاتی بجٹ 83 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 25 ارب پچاس کروڑ روپے رکھنے کی تجویزبھی شامل ہے۔واضح رہے کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ کا حجم ایک کھرب سے زائد ہو گا، اس کے علاوہ آزادکشمیر کا وفاقی محاصل سے حصہ ختم کر دیا گیا اب 49 ارب روپے کی گرانٹ ملے گی۔>