شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:پاک فوج کے دشمن کی پاکستانیت سوالیہ نشان ہے۔محمدناصراقبال خان

لاہور:پاک فوج کے دشمن کی پاکستانیت سوالیہ نشان ہے۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ پاکستان اورافواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے سیاسی بونوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔غیوراورباشعورپاکستانیوں نے اپنے فرض شناس دفاعی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔زمین اورسات آسمان قیام امن کیلئے پاک فوج کے تاریخی کرداراوراس کی قربانیوں کے عینی شاہد ہیں۔ پاک فوج کے مایوس دشمن کی پاکستانیت سوالیہ نشان ہے،یہ لوگ نریندرمودی سے ہزارگنا بدترہیں۔نریندرمودی کی پاکستان دشمنی فطری ہے لیکن نوازشریف کی افواج پاکستان کیلئے انتقامی روش ناقابل فہم ہے۔نوازشریف کااپنے شرمناک موقف پرڈٹ جاناپاکستانیوں کوجھنجوڑنے اورجوڑنے کاکام کرے گا،ووٹرزاس بار انتخابات میں ضمیر فروش،وطن فروش، بدعنوان اوربدزبان سیاستدانوں کاصفایاکردینگے ۔پاکستان اوراس کے دفاعی وآئینی اداروں کامیڈیاٹرائل کرنیوالے سیاسی اچھوت ہیں۔ تاحیات نااہل نوازشریف کے ساتھ ساتھ اس کی جماعت کاسیاسی کرداربھی تاقیامت ختم ہوگیا ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،میاں محمدسعید کھوکھراورمحمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ امن کی علمبردارپاک فوج کیخلاف زہراگلنا یقیناملک دشمن قوتوں کے وظیفہ خوروں کافرض منصبی ہے۔کسی میرجعفر اورمیرصادق کی دشنام طرازی سے پاک فو ج کیلئے بے پایاں عزت اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت میں کمی نہیں آسکتی ۔انہوں نے کہا کہ مادروطن اورہم وطنوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے سرفروش اورجانباز ہیروزہماراسرمایہ افتخار ہیں۔پاکستان اورافواج پاکستان سے عشق ہم پاکستانیوں کی رگ رگ میں خون بن کردوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیانیہ کے بعد حکمران جماعت کی صفائیاں اوردہائیاں قطعی طورپر بے سو د ہیں۔پاکستان کے عوا م بدعنوانوں پررحم کرسکتے ہیں مگرغداروں کوہرگز معاف نہیں کرینگے

error: Content is Protected!!