پاکستانتازہ ترین

فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کوچھوڑ دیا

لاہور (پاک نیوز) تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو خط ارسال کر کے وجوہات سے آگاہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔فوزیہ قصوری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پارٹی کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ سونپ دی جن کیخلاف ہم لڑتے رہے، اب میں پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: سالوں سے اقتدار میں مختلف حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار کر ملک کو دنیاکا مقروض بنا ڈالا، عابد قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker