پاکستانتازہ ترین

جسٹس ناصر الملک نگراں وزیر اعظم ہونگے

اسلام آباد(پاک نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم کے لیے جسٹس ناصر الملک کے نام کا اعلان کردیا۔ان سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اتفاق ہوگیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے اس سے قبل اس معاملے پر کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں،انہوں نے اپنی قیادت سے مشاورت کی اور یہ عمل چلتا رہا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سپریم کورٹ کا رخ کپتان کی طرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker