تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:ایٹمی پروگرام پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)یوم تکبیر28مئی 1998 ء پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم ترین دن ہے۔اس دن پاکستان بھارتی غرور کو خاک میں ملا کر اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا۔ ایٹمی پروگرام پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانی قوم کے محسن اور ہیرو ہیں۔اگر 1971 ء میں ہمارے پاس ایٹم بم ہوتا توانڈیا کبھی بھی مشرقی پاکستان پر حملہ نہ کرتا۔اب ایٹمی پروگرام کی بدولت انڈیا پاکستان پر حملہ کی غلطی نہیں کرے گا۔ وطن عزیز کو ناقابل شکست بنانے کیلئے ایٹمی و میزائل پروگرام بھٹو خاندان کا عظیم کارنامہ ہے ۔نسل نو کو ان عظیم قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے ایٹمی دھماکوں کی بیسویں سالگرہ پرایٹمی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اورعوام کے حقوق کیلئے بھٹو خاندان کی لازوال قربانیاں ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی پاداش میں جان دے دی اگر آج بھٹو زندہ ہوتے تو عالم اسلام آپس میں دست و گریبان نہ ہوتا اور سلامتی کونسل میں مسلمانوں کے پاس ویٹو پاور ہوتی۔ دنیا کی نام نہاد عالمی طاقتوں کو بھٹو کا اسلامی کانفرنس کی تنظیم اور اسلامی بلاک بناناکسی صورت ہضم نہیں ہو رہا تھا۔آج نام نہاد عالمی طاقتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے درپے ہیں۔ انشا ء اللہ پاکستان کو معاشی میدان میں بھی ایک طاقت بنائیں گے۔سی پیک ملک کی تقدیر بدلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: بارایسوسی ایشن کے انتخابات پروگریسیو لائرز گروپ نے میدان مارلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker