تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شوہر نے مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کرکے اپنی بیوی کو فائرمارکرزخمی کردیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) شوہر نے اغوا کاروں کے گروپ کے دس مسلح ملزمان کے ہمراہ حملہ کرکے اپنی بیوی کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا۔بیوی کے خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں،اعلی حکام سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی صوبیہ بی بی کی شادی چند قبل چاہ کلالانوالہ کے عدنان سے ہوئی ۔بعدمیں پتہ چلا کہ عدنان پہلے سے سحر بی بی سے شادی شدہ ہے اور اغوا کاروں کے گروپ سے ملکر بچوں کو اغوا کرکے علاقہ غیر پہنچاتاہے۔سحر بی بی بچوں کو بہلا پھسلاکر اغواکاروں کے حوالے کرتی ہے جو بچوں کو علاقہ غیر لیجاکر فروخت کرتے ہیں۔صوبیہ بی بی نے اپنے خاوند کو اس گھناؤنے کام سے منع کیا تو اس نے صوبیہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا جو بھائی پھیرو میں اپنی ماں شہناز بی بی اور بھائی الطاف کے پاس آگئی ۔گزشتہ روز صوبیہ بی بی کے خاوند عدنان نے ملزمان عمران،مبین،یونس،سعید،اقبال،وغیرہ دس کس سے مل کر صوبیہ کے گھر دھاوا بول دیا،اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور صوبیہ کواغوا کرنے لگے مزاحمت پر صوبیہ کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا۔صوبیہ نے تھانہ بھائی پھیرو میں سٹی میں درج کرائی ایف آئی آر میں کہا ہے اسکا خاوند جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ ہے اور اسکے خاندان کو روزانہ فون پر جان سے ماردینے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دیتاہے۔مظلوم خاندان نے اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیں  حلقہ این اے 132 اور حلقہ پی پی 165 کی انتخابی سرگرمیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker