تازہ ترینعلاقائی

بے رحم احتساب تک انتخاب ملتوی کردیاجائے۔محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ بے رحم احتساب تک انتخاب ملتوی کردیاجائے۔سیاستدان احتساب جبکہ عوام پرتشدد انتخاب سے راہ فرارچاہتے ہیں۔عام آدمی کوانتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ اس نظام میں عوام کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ہمارے نزدیک چندسرمایہ دارخاندانوں کی سیاست نہیں ریاست اہم ہے۔موروثی سیاست اورجمہوریت نے عام پاکستانیوں کوکچھ نہیں دیا۔بلوچستان اسمبلی کی حالیہ قراردادسے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی،بلوچ عوام کی سنی جائے ۔ بار بار انتخاب سے ملک اورعوام کی حالت زار نہیں بدلی،زیادہ ترمنتخب حکمران اورنمائندے کرپشن میں ملوث رہے ہیں لہٰذء اس مرتبہ احتساب کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ریاست اورمعیشت کوچوروں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ اور محمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عام آدمی کاقومی سیاست میں کوئی کردارنہیں،سرمایہ داراشرافیہ نے جمہوریت کوبانجھ کردیا۔اسمبلیوں میں رسائی اورپارسائی کیلئے نیب کی کلین چٹ ضروری قراردی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست سے پھرریاست کمزورہوگی اورمعیشت پرمزید بوجھ پڑے گا ۔زیادہ ترسیاستدان وفاق پرقبضہ جمانے کیلئے نفاق کابیج بوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک الیکشن کے نام پرکشت وخون کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اس وقت عوام کومتحدکرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ سیاسی پارٹیاں نفرت کی سیاست سے عوام کوایک دوسرے سے بیزارکردیں گی ۔انہوں نے کہا کہ سخت احتساب کی چھلنی سے گزرنے کے بعد جولوگ صادق وامین کے معیار پرپورااتریں صرف انہیں عوام منتخب کریں۔ سیاستدان محض اپنے سیاسی مفادات اورووٹ بنک کیلئے مزیداکائیاں بنانے کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کومتعدد بحرانوں کاسامنا ہے مگراس کے باوجودسیاسی قیادت سنجیدہ ہونے کیلئے تیار نہیں

یہ بھی پڑھیں  خون سے خون دھونے کا راستہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker