تازہ ترینعلاقائی

جمبر:تحصل انتظامیہ کی بے حسی،پھل فروش اپنی مرضی کا ریٹ لگانے لگے

جمبر(نامہ نگار) رمضان آہستہ آہستہ اختتام کی طرف جارہا ہے مگر جمبر میں پھل فرشوں نے اپنی من منشا کے ریٹ پر پھل فروخت کیے۔ کسی دکاندار ، ریڑھی فروش کے پاس لسٹ موجود نہیں،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی گھر بیٹھی رہی۔ پتوکی اسسٹنٹ کمشنر نے اس بار ایک بار بھی جمبر اور گردنواح کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے روزے کا احترام بھی نہیں کیا جارہا اور سرعام کھایا پیا جارہا ہے۔ پچھلے رمضان میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی نے رمضان احترام ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور زیادہ دام پر پھل و دیگر اشیا فروخت کرنے پر کریک ڈاون کیا تھا۔ جمبر کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر انعم صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی باہر نکل کر جمبر کے حالات دیکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

یہ بھی پڑھیں  زبان کی حفاظت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker