تازہ ترینعلاقائی

للیانی:مہدی بھٹی پرانی دشمنی جبکہ داؤد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

downloadمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)مہدی بھٹی پرانی دشمنی جبکہ داؤد کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دفتوہ کے رہائشی مہدی بھٹی کو مخالفین نے پرانی دشمنی کے بنا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں دفتوہ کے رہائشی مہدی بھٹی کو پرانی دشمنی کے بنا کر مخالفین شفیق ، شبیر عرف من، محمد سلیم، ارشد عرف گلی، طارق عرف طارقی، محمد عاشق ، و ایک کس نا معلوم شخص نے اسلحہ سے لیس ہو کر مقدمہ نمبر222/07کے مدعی مہدی بھٹی کو جو کہ ریڑھی پر چارہ لانے کیلئے کھیتوں کی طرف جا رہا تھا کہ روہی نالے کے قریب اندھا دھندہ فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ شکیل بھٹی کے مطابق ہمارااڑھائی لاکھ روپے کے لین دین کے تنازع تھا اب تک ہمارے چار افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ پولیس آج تک کسی بھی ملزم کو گرفتارنہیں کرسکی۔ میرے چاچا زاد بھائی کو قتل کرنے والے ملزمان پہلے مقدمہ میں اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ جبکہنواحی گاؤں کھارا ٹبہ کا رہائشی 10بچوں کا باپ40سالہ داؤدغسل خانہ میں نہا رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک،

یہ بھی پڑھیں  بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ ،50کے قریب افراد کو بچا لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker