تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:رمضان المبارک کے دوران عوام کومعیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی،میاں منیر

mian munirاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) چیئرمین رمضان بازارضلع اوکاڑہ وممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوزشریف کی سربراہی میں پاکستانی وفدکا دورۂ چین ملک میں جاری سابق حکومت کا پیدا کردہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگا پاکستان اور چین کے مابین معاہدوں سے ملک کی تباہ حال معیشت کو طاقت میسر آئے گی پوری قوم اس دورۂ کو سراہ رہی ہے رمضان المبارک کے دوران عوام کومعیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی انہوں نے ان خیالات کا اظہاراوکاڑہ میڈیاکلب چوک جامعہ محمدیہ کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب کے دوران کیا اس تقریب سے اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے صدرذوالفقار علی اٹھوال،جنرل سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب شفیق الرحمن شیخ ،چیئرمین پریس کلب گوگیرہ ارشد ملک ،سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشیداوردیگر نے بھی خطاب کیا میاں محمد منیر نے اوکاڑہ میڈیا کلب کی تزئین وآرائش کیلئے ایک لاکھ روپے کی رقم دینے اور اوکاڑہ میں صحافی کالونی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کرنے کو اعلان کیامیاں محمد منیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد ووزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف حلف اٹھاتے ہی انتہائی سنجیدگی اور فکرکے ساتھ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف ہیں وہ ایک لمحہ ضائع کئی بغیر قو م سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں جس کیلئے قوم کو بھی انکا ساتھ دینے کیلئے صبرکرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھارہی ہے اس کے ثمرات بہت جلد ملنا شروع ہوجائیں گے رمضان المبارک کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ کے عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button