تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 175چوہدری عرفان سندھو کےڈیرے پرافطارپارٹی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری عرفان سندھو کے ڈیرے پر افطار پارٹی، افطار پارٹی میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،عوام کی طرف سے آئندہ الیکشن میں چوہدری عرفان سندھو کی حمایت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175چوہدری عرفان سندھو کے ڈیرے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مصطفی آباد اور نواحی دیہات سے تعلق رکھنے والی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افطار پارٹی میں شریک عوام کی بڑی تعداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عرفان سندھو پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندوں کو آزما چکے ہیں ، سب ووٹ لیکر غائب ہو جاتے ہیں، لیکن چوہدری عرفان سندھو نے منتخب ہوئے بغیر ہی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ہمیں ایسے ہی لیڈر کی ضرورت تھی جو ہمارے دکھ سکھ میں شریک ہو، اس موقع پرچوہدری عرفان سندھو نے کہا کہ عوام کی محبت قیمتی سرمایہ ہے، کامیابی حاصل کرکے ان کے توقعات پر پورا اتروں گا، سابقہ منتخب نمائندوں سے ستائے ہوئے عوام روز بروز میری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں، میری کامیابی یقین ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button